مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں میں خطرناک سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ حکومت نے سانپوں سے ہوشیار رہنے کیلئے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔ سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد کیرالہ کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، جنہیں اب گھروں میں خطرناک سانپوں کی موجودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو سیلابی ریلے کے ساتھ آبادی میں داخل ہوگئے تھے۔حکومت نے شہریوں کو ان سانپوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے،جو گھر کے کسی بھی حصے میں موجود ہوسکتے ہیں۔کیرالہ کے اسپتالوں میں سانپ کے زہر کو بے اثر کرنے والی دواؤں کی ایک بڑی مقدار بھی پہنچا دی گئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں میں خطرناک سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ حکومت نے سانپوں سے ہوشیار رہنے کیلئے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔
News ID 1883363
آپ کا تبصرہ